پشاور( اباسین خبر)پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے نوشہرہ کے کھنڈر گرڈ سٹیشن پر دھاوا بول دیا اور عملے کو زدوکوب کرتے ہوئے فیڈرز زبردستی چلا دیئے۔ پیسکو کے ذرائع کے مطابق، ایم این اے ذوالفقار علی اور ایم پی اے زر عالم خان کے ہمراہ 200 سے زائد مظاہرین بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق، ایم این اے اور ایم پی اے نے عملے کو دھمکیاں دیں اور ان کی مدد سے مختلف فیڈرز چالو کرائے جن میں خیشیگی ٹان فیڈر، خیشیگی ایکسپریس فیڈر، بہرام کلے فیڈر اور دیگر شامل ہیں۔ اس دوران بجلی کی ترسیل کا تناسب بگڑنے کے سبب کئی علاقے گھنٹوں تک بجلی سے محروم رہے۔پیسکو حکام نے بتایا کہ چند روز قبل پبی گرڈ سٹیشن پر بھی ذوالفقار علی کے خلاف دھاوا بولنے کی شکایت درج کی گئی تھی، اور اب نوشہرہ گرڈ سٹیشن پر ہونے والے حملے کے حوالے سے بھی متعلقہ تھانے میں مراسلہ جمع کرایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا نوشہرہ گرڈ سٹیشن پر دھاوا، زبردستی فیڈرز چلا دیئے
5