24
سوات( اباسین خبر)مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی، جس سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ برف باری کے باعث مالم جبہ کے نظارے مزید حسین ہو گئے ہیں اور سیاحوں کی بڑی تعداد اس قدرتی منظر کا لطف اٹھانے کے لیے یہاں پہنچ گئی۔ملک بھر سے آنے والے سیاح خوبصورت منظر، برف سے ڈھکے پہاڑوں اور دلکش وادیوں میں وقت گزارنے کے لیے مالم جبہ میں موجود ہیں۔ سیاحوں نے وادی مالم جبہ کو جنت کا ٹکڑا قرار دیتے ہوئے اس کے قدرتی حسن کو بے حد سراہا۔