لاہور ( اباسین خبر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5 ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ کیا اور خود بھی اس میں سفر کیا۔حکام نے وزیراعلی کو ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس سے متعلق بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ لاہور میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز نومبر 2015 میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے دور میں ہوا تھا۔ یہ سیاحتی بسیں اکیڈیمیا، سفارتکار، سٹیٹ گیسٹ، کارپوریٹ سیکٹر، شوبز شخصیات اور عوام کو سیاحتی مقامات کی سیر کرانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ لاہور میں سیاحت کے لیے نئے روٹس پر 3 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی، جبکہ بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا اضافہ کیا جائے گا۔ ملتان اور فیصل آباد میں بھی ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کی جائے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر میں میٹروپولیٹن ٹورازم کے لیے مزید جدید اور ماحول دوست بسیں فراہم کی جائیں گی۔ اس تقریب میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری، معاون خصوصی راشد نصر اللہ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
پنجاب: ملکی تاریخ میں پہلی بار ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح
83