کراچی( کامر س ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیز ی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔، جس کی وجہ سے مارکیٹ78ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر 78800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی ۔مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب13ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سرمائے کا مجموعی حجم 105 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ 46.51فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔حکومت کی جانب سے سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں برآمدات ،انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر منصوبے شروع کرنے کی اطلاعات اور روشن ڈیجیٹل اکانٹ کے انفلوز میں تسلسل سے اضافے ،وزیر خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کو نئے قرض پروگرام کی منظوری ملنے کے بیان،مارکٹ ٹریژری بلوں کی کم ایلڈ پر نیلامی ،کائیبور ریٹ کم ہونے سے آئندہ دنوں میں شرح سود گھٹنے جیسے عوامل پر مارکیٹ میں 3دن تیزی دیکھی گئی ،اس دوران انڈیکس1115.91پوائنٹس بڑھ گیا ،تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے سیاسی عدم استحکام پر تحفظات، اگلے بورڈکے ایجنڈے میں پاکستان کا معاملہ شامل نہ ہونے کی افواہوں سے سرمایہ کاروں میں اضطراب اور نئے قرض پروگرام کی منظوری ملنے میں تاخیر کے خدشات، سیمنٹ ،فرٹیلائزر سمیت دیگر شعبوں سے سرمائے کے انخلا پر 2دن کی مندی سے انڈیکس 299.79پوائنٹس لوز کر گیا تھا۔ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں 756.12 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس سے انڈیکس 78045.31پوائنٹس سے بڑھ کر 78801.43 پوائنٹس پر جا پہنچا،اسی طرح 21.64 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 24973.21 پوائنٹس سے بڑھ کر24994.85پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 50090.20 پوائنٹس سے بڑھ کر50761.23پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 13 ارب 70 کروڑ 34 لاکھ 28 ہزار 831 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹاک ایکسچینج:گز شتہ ہفتے انڈیکس میں 700سے زائد پوائنٹس اضافہ
51
پچھلی پوسٹ