لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک)روکھے پھیکے، بے جان بال بہترین شخصیت کو بھی ماند کرسکتے ہیں اس کیبرعکس خوب صورت، جاندار اور چمکدار بال کسی کو بھی نہایت شاندار اور پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بالوں کو مضبوط بنانے کے لیے تیل کا روزانہ استعمال ضروری ہے، جس کی وجہ سے سر میں خشکی، بال ٹوٹنے اور گرنے کی شکایت نہیں ہوتی۔اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے خواتین کو ایسا تیل بنانے کی ترکیب بتائی ہے جس کے استعمال سے آپ کے بال لمبے گھنے سیاہ اور چکمدار ہوجائیں گے۔جی ہاں ! یہ تیل گاجر اور مولی کے پتوں سمیت دیگر اجزا سے تیار کیا گیا ہے، اسے استعمال کرنے کے بعد آپ کو واضح طور پر محسوس ہوگا کہ آپ کے بالوں کی نشونما بہت اچھی اور تیزی کے ساتھ بہتر ہورہی ہے۔اس تیل کو بنانے کیلئے جن اجزا کی ضرورت ہے ان میں سرسوں کا تیل، گاجر ایک عدد، مولی کے پتے، پالک کے پتے، ایک عدد ادرک کا ٹکڑا اور آدھی پیاز چھلکے سمیت شامل ہیں۔ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ اس تیل کی تیاری کیلیے ہم نے ایک عدد مٹی کی چھوٹی ہانڈی میں ایک پا سرسوں کا تیل ڈالا ہے اس کے بعد ہانڈی کو چولہے پر رکھ دیا۔ تیل گرم ہونے کے بعد اس میں یہ تمام اشیا ڈال کر ہلکی آنچ پر دیر تک گرم کرنا ہے۔جب ان سب اجزا کا رنگ تبدیل ہوکر کالا ہوجائے تو چولہا بند کرکے ہانڈی کو ڈھک دیں اور اسے ٹھنڈا ہونے کیلئے چھوڑ دیں، تیل ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے چاہیں تو ہانڈی میں رہنے دیں یا کسی برتن میں چھان کر رکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ اس تیل کے اچھے رزلٹ کیلئے رات بھر سر پر لگا رہنے دیں اور صبح اٹھ کر نہالیں۔ اس کے استعمال سے آپ کے بال لمبے گھنے سیاہ اور چکمدار ہوجائیں گے۔
سبزیوں کا تیل بالوں کی خوبصورتی کا ضامن
53
پچھلی پوسٹ