49
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)وطن عزیز میں گزشتہ ماہ سے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے باعث جہاں سماجی رابطوں میں دشواری کا سامنا ہے اور ساتھ ہی آن لائن کام کرنے والے لوگ بھی ذہنی دبا کا شکار ہیں۔پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد جن میں نوجوان طبقہ قابل ذکر ہے، ان کی روزی روٹی کا دارومدار انٹرنیٹ کے ارد گرد گھومتا ہے اس سست رفتاری کی وجہ سے ان کے کام بھی کھٹائی میں پڑگئے اور کلائنٹس نے بھی رابطے منقطع کرنا شروع کردیے ہیں۔کراچی کا ایک ایسا ہی اذہان نامی نوجوان جو ایک اسکول کا طالب علم ہے اپنے آن لائن کلائنٹ کے جانے سے پریشانی کا شکار ہے۔