اسلام آباد( اباسین خبر) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے 190 ملین پانڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کر دی ہے۔بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ ان کی سزا معطلی کی درخواست عید سے قبل سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کو کیس کی سماعت ہونا تھی، تاہم مرکزی وکیل سپریم کورٹ میں قتل کے مقدمے میں مصروف ہونے کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔درخواست میں بشری بی بی نے یہ بھی کہا کہ وہ 54 سالہ گھریلو خاتون ہیں، اور سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے پہلے سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔ واضح رہے کہ بشری بی بی کی جانب سے درخواست میں وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
بشری بی بی نے 190 ملین پانڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کر دی
5