صفائی نظام کی نیلامی 5 اگست کو ہو گی،تین سال کیلئے صفائی نظام آئوٹ سورس کرنے کیلئے 393ارب روپے تخمینہ
پنجاب بھر میں صفائی انتظامات کو آئوٹ سورس کرنے کے لئے پری کولیفکیشن کا عمل مکمل ہو گیا،پنجاب بھر میں صفائی نظام کی نیلامی 5 اگست کو ہو گی،تین سال کے لئے صفائی نظام آئوٹ سورس کرنے کے لئے 393ارب روپے تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن کے تین اضلاع کی صفائی کو آئوٹ سورس کرنے کے لئے 34ارب روپے لاگت آئے گی، گوجرانوالہ ڈویژن کے تین اضلاع کے لئے 46ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، بہاولپور ڈویژن کے لئے 39ارب روپے تخمینہ لاگت رکھا گیا ہے۔راولپنڈی ڈویژن کے لئے 52ارب تخمینہ لگایا گیا ہے، ملتان ڈویژن کے لئے 54ارب ، سیالکوٹ ڈویژن کے لئے 23ارب، فیصل آباد ڈویژن کیلئے 78ارب اور ڈیرہ غازی خان کے لئے 66 ارب روپے تخمینہ لگایا گیا ہے۔لاہور ڈویژن کے تین اضلاع کی بار تحصیلوں میں آئوٹ سورسنگ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، قصور کی چار،ننکانہ کی تین اور شیخوپورہ کی پانچ تحصیلوں کی صفائی آئوٹ سورس کی جائے گی، شیخوپورہ کی پانچ تحصیلوں کی صفائی کے لئے 15ارب، ننکانہ کی تین تحصیلوں کے لئے 5ارب اور قصور کی چار تحصیلوں کے لئے 13ارب 80کروڑ تخمینہ لگایا گیا ہے۔لاہور ڈویژن کے تین اضلاع میں 15 کمپنیوں نے پری کوالیفکیشن میں حصہ لیا ۔لاہور ڈویژن کے لئے 8کمپنیاں پری کوالیفکیشن میں کامیاب ہوئیں
پنجاب میں صفائی انتظامات کو آئوٹ سورس کرنے کے لئے پری کوالیفکیشن کا عمل مکمل
79