نوارشریف کی قیادت میں پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک میں شمار کرینگے’مشیر وزیراعظم
بانی پی ٹی آئی نے بتایا اقتدار کے لئے ہم کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ، ہم نے بتایا نومئی ہماری ریڈلائن ہے’بیرسٹر امجد ملک
مشیر وزیر اعظم رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی ایک فتنے کا موجب ہے ، اب اس کا خاتمہ ہو کر رہے گا، نوارشریف کی قیادت میں پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک میں شمار کریںگے ،ہم نے او ورسیز کی ہر مشکل کا حال نکالنا ہے اور پارلیمنٹ اور سینٹ میں بھی ان کو نمائندگی دی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم (ن) فرانس کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان کے فرانس میں سفیر عاصم افتخار احمد ،مسلم لیگ (ن)کے چیف کوارڈی نیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک ،صدر مسلم لیگ (ن)فرانس میاں محمد حنیف سمیت لیگیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے عمران نیازی کو فتنہ قرار دیا اور کہا کہ اب اس فتنے کا خاتمہ ہو کر رہے گا ،ان شا اللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔ مشیر وزیر اعظم نے کہاکہ نواز شریف ہی اس ملک کو ترقی یافتہ ملکوں میں شمار کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک اوورسیز میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں ،ہم امید کرتے ہیں مسلم لیگ (ن)کو اور زیادہ منظم طریقے سے چلائیں گے ،بیرسٹر امجد ملک کی اس محنت کا اعتراف نواز شریف بار ہا دفعہ کر چکے ہیں۔ اپنے خطاب میں بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک پاکستان کی ترقی میں بھر پور حصہ ڈالنا ہے اور اس کو مشکلات سے نکالیں گے ،ہم سب نے مل جل کر ان حالات کا مقابلہ کرنا ہے اور ،اوورسیز کے مطالبات ہیں ان کو انشااللہ پورا کریں گے ،پی ٹی آئی نے بتایا کہ وہ اقتدار کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اور ہم نے بتایا کہ نومئی ہماری ریڈلائن ہے۔صدر مسلم لیگ (ن) فرانس میاں محمد حنیف نے کہا کہ بیرون ممالک میں بسنے والے اس وقت پاکستان کی جو خدمت کر رہے ہیں وہ ناقابل فراموش ہے ،رواں سال 2023-2024 میں30ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ کی ترسیل ہوئی جوکہ گزشتہ سال تقریباً 24 ارب ڈالر تھی،حکومتوں کی طرف سے صرف زبانی تعریف کے علاوہ کچھ نہیں کیا جاتا ہے مگر اب توقع ہے کہ حکومت اوورسیز کے لئے کچھ کرے گی۔انہوںنے کہاکہ ہم کئی سالوں سے ایک موبائل پر ٹیکس چھوٹ مانگ رہے تھے کہ اب جہاز کی ٹکٹ پر نیا ٹیکس لگا دیا گیا ہے،حکومت سے گزارش ہے اس معاملہ پر دوبارہ غور کرے اور اوورسیز پاکستانیز کو استثنیٰ لے کر دیں ۔ چیف کوارڈی نیٹر طلعت محمود چوہان نے کہا کہ ہم دیار غیر میں ہر لمحہ پاکستان کے حالات سے نہ صرف باخبر رہتے ہیں بلکہ پاکستان میں رہنے والوں سے زیادہ فکر مند ہیں ،یوں تو ہم بنیادی طور پر کئی سالوں سے مسلم لیگ (ن)کے ساتھ کام کر رہے ہیں مگر جب سے صدر وزیر خارجہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور بیرسٹر امجد ملک سینئر نائب صدر نے مسلم لیگ (ن)اوورسیز کی ذمہ داری سنبھالی ہے تب سے مسلم لیگ (ن)کو پورے دنیا میں منظم کیا گیا ہے،اب ہماری جماعت امریکہ سے آسٹریلیا تک تقریباً 36 ممالک میں موجود ہے ۔تقریب میں یورپ بھر سے مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی
عمران نیازی ایک فتنے کا موجب ہے ، اب اس کا خاتمہ ہو کر رہے گا’ رانا ثنااللہ
69