کلو حشرات زدہ ٹافیاں، 250کلو ایکسپائر کیمیکل،60کلو ناقص رنگ اور سنیکس تلف، 3لاکھ کے جرمانہ عائد800
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بچوں کی پسندیدہ گولیاں، ٹافیاں،سنیکس بنانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ڈیفنس روڈ پر معروف برانڈ کی گولیاں ٹافیاں بنانے والے یونٹ پر ایکشن ، 800کلو حشرات زدہ ٹافیاں، 250کلو ایکسپائر کیمیکل،60کلو ناقص رنگ اور سنیکس تلف، 3لاکھ کے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ ڈی جی عاصم جاوید نے بتایا کہ صفائی کے بدترین حالات، کاکروچز، چھکلیوں چوہوں اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود، زنگ آلود مشینوں میں مکسنگ کی جارہی تھی، ٹافیوں اور بٹر چپس کے لیے تیار ڈو میں مری مکھیاں موجود پائی گئیں، اشیا پر تاریخ اجرا اور تنسیخ نامکمل، پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں موجود پائی گئیں، مضر صحت رنگوں اور ایکسپائر خام مال سے بچوں کے لیے رنگ برنگی ٹافیاں تیار کی جا رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سنیکس اور گولیاں ٹافیاں بچوں کی پسندیدہ اشیا ہیں، غفلت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، بچوں کی کھانے پینے کی اشیا کی تیاری میں مضر صحت ممنوعہ اور ایکسپائر اجزا کا استعمال سنگین جرم ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔عاصم جاوید نے کہا کہ ملاوٹ اور ایکسپائر اجزا سے اشیا خورونوش تیار کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں،خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بچوں کی پسندیدہ گولیاں، ٹافیاں،سنیکس بنانے والوں کے خلاف کریک ڈائون
58