کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے اپنی ایک دیرینہ خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیسے جمع کرکے ایک لنگر خانہ بنانا چاہتی ہیں۔حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہونے والی ریشم نے شوبز اور اپنی نجی زندگی سے متعلق مختلف موضوعات پر بات کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے خواب کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کسی طرح سے ایک لنگر خانہ بنوائیں تاکہ ضرورت مند افراد کی مدد کی جا سکے۔اداکارہ نے اس خواہش کو اپنا خواب قرار دیتے ہوئے اپنے چاہنے والوں سے دعا کی درخواست کی کہ یہ ان کا مقصد ہے کہ وہ ایک مخصوص جگہ خرید کر وہاں ایک باقاعدہ لنگر خانہ بنوائیں جو ان کی دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی لوگوں کی خدمت کرتا رہے اور ان کے لیے صدقہ جاریہ بنے۔
ریشم نے اپنا خواب بتا دیا
3