راولپنڈی( اباسین خبر)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پاکستانی سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کو 9 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ یہ گرفتاری پاکستانی سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی کا ایک واضح ثبوت ہے، جس نے بھارت کے امن کے دعووں کا پول بھی کھول دیا۔کلبھوشن یادیو کی گرفتاری نے بھارتی ایجنڈے کو بے نقاب کیا، اور اس کے اعترافات، دستاویزات اور ثبوتوں نے بھارتی دہشت گردی کے نیٹ ورک کی حقیقت کو بے پردہ کیا۔یادیو بھارتی بحریہ کا افسر تھا جسے را (راو) نے 2013 میں پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے ٹاسک دیا۔ ملزم حسین مبارک پٹیل کے نام سے ایران کے راستے پاکستان آیا تھا اور بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے 2016 میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے اسے گرفتار کیا۔ کلبھوشن کا مقصد پاکستان میں دہشت گردی، فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کو نقصان پہنچانا تھا۔ وہ کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات اور سندھ میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکو گرفتار ہوئے 9سال مکمل
1