3
اکوڑہ خٹک( اباسین خبر)اکوڑہ خٹک میں ہونے والے حالیہ دھماکے کی تحقیقات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ پولیس اور حساس اداروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے بیانات بھی مکمل کر لئے ہیں۔اب تک حساس اداروں نے 50 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔ خودکش بمبار کے اعضا کو ڈی این اے تجزیے کے لئے بھیج دیا گیا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔تحقیقات میں حساس اداروں کی جانب سے کال ڈیٹا ٹریس کرنے کا عمل بھی جاری ہے، تاکہ دھماکے کے بارے میں مزید اہم معلومات حاصل کی جا سکیں۔