2
وا شنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے “ای بی 5” امیگرنٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو تبدیل کرنے کی پیشکش کی ہے، جس کے تحت امیر تارکینِ وطن کو گولڈ کارڈ کے ذریعے امریکی شہریت دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس نئے منصوبے کے تحت، وہ افراد جو 5 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے، انہیں آسانی سے امریکی شہریت دی جائے گی۔اس پروگرام کو “ای بی 5” ویزا کے بجائے “گولڈ کارڈ” کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو امریکہ میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہریت کے راستے کو مزید سہل بنانا ہے۔