تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک)حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں اور مغویوں کی رہائی کے معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت دونوں فریقین اپنے قیدیوں کی رہائی اور یرغمالیوں کی لاشوں کے تبادلے کے عمل کو مکمل کریں گے، اور جنگ بندی برقرار رکھی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیل غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے لیے تیار ہو گیا ہے۔حماس نے اعلان کیا کہ انہوں نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر ثالثوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جنہیں اسرائیل نے گزشتہ ہفتے رہا کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ان قیدیوں کو جلد آزاد کیا جائے گا، اور اسرائیل مزید فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی بھی کرے گا۔
حماس اور اسرائیل میں معاہدہ طے, جنگ بندی برقرار
2