کراچی( کامرس ڈیسک) وزیرستان بلاک، خیبر پختونخوا میں گیس و تیل کے نئے ذخائر کی اہم دریافت ہوئی ہے۔سپین وام ون کنویں سے یومیہ 12.96 ملین کیوبک فٹ گیس اور 20 بیرل خام تیل دریافت کیا گیا ہے۔ کنویں کی کھودائی 28 مئی 2024 کو شروع کی گئی تھی، اور یہ دریافت ماڑی انرجیز نے کی۔ماڑی انرجیز وزیرستان بلاک میں آپریٹر کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے، اور اس کے 55 فیصد شیئرز ہیں۔ جوائنٹ ایڈونچر میں او جی ڈی سی ایل اور او پی آئی بھی شامل ہیں۔ماڑی انرجیز نے کہا کہ یہ نئی دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن وسائل میں اضافہ کرے گی، اور کمپنی مزید تلاش و دریافت کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے علاوہ، کمپنی نے قومی سلامتی اداروں، وفاقی و صوبائی حکومت کے تعاون کو سراہا ہے۔
شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت
2