اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک)پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلا کے حوالے سے تشویشناک صورتحال سامنے آئی ہے، اور اس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان دنیا میں ہیپاٹائٹس کے پھیلا میں سب سے آگے ہے۔ اس صورتحال کو روکنے کے لیے گلگت بلتستان میں ایک پائلٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت دو اضلاع میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی مدد سے اسکریننگ اور علاج کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔یہ پروگرام کامیاب ہونے کے بعد پورے پاکستان میں اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔ ہیپاٹائٹس سی کا علاج تین ماہ میں ممکن ہے، اور اس کے بروقت علاج سے جگر کی خرابی اور جگر کے کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد عوامی سطح پر آگاہی بڑھانا اور ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی جلد تشخیص اور علاج کو ممکن بنانا ہے تاکہ اس بیماری کے پھیلا کو روکا جا سکے۔یہ پروگرام 68 ارب روپے کے قومی منصوبے کا حصہ ہے جس میں چاروں صوبوں کا تعاون شامل ہے، اور یہ پاکستان میں صحت کے مسائل کے حل کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔
ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ میں پاکستان سرفہرست آگیا
2