باکو( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے شرکت کی۔تقریب میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی کی خرید و فروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور ایف ڈبلیو او کے درمیان مچلکے ٹھلیاں وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، جبکہ اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔اس موقع پر آذربائیجان کے شہر نض چیوان اور پاکستان کے شہر لاہور کے درمیان ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔صدر آذربائیجان کی پاکستان کی کامیابیوں پر فخر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ وہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو آذربائیجان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان یکساں نقطہ نظر ہے اور پاکستان کے دورے کے دوران دوطرفہ تعاون میں اہم پیشرفت ہوئی۔ صدر علیوف نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کیا۔شہباز شریف کا آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بیان وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کے دورے کی دعوت اور بھرپور میزبانی پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام آباد کو بھی باکو کی طرز پر خوبصورت بنانے کے لیے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے اور دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ باہمی مفاد کے مشترکہ منصوبوں سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔ طے پانے والے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا اور اپریل میں اسلام آباد میں 2 ارب ڈالرز کے سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔گارڈ آف آنر اور استقبالیہ تقریب وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدارتی محل زوولیا آمد کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس دوران دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیرِ اعظم کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط
1