کراچی ( اباسین خبر)چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ غریب عوام کی چیخ و پکار حکومت کے کانوں میں نہیں پڑتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہور ہیں، اگر ہم متحد ہو جائیں تو حکمرانوں سے اپنے مطالبات منوا سکتے ہیں۔ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہا کہ انہوں نے محمود خان اچکزئی سے مختلف مسائل پر بات کی ہے اور انہیں کانفرنس کی دعوت دی ہے جہاں وہ سیاسی صورتِ حال پر اپنا مقف پیش کریں گے۔انہوں نے پانی کے مسئلے پر اپنے مشترکہ مقف کا بھی ذکر کیا، جس کے مطابق پانی کے بین الاقوامی منصوبے کو تسلیم کرتے ہیں اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق پانی سب کو برابر فراہم کیا جانا چاہیے۔
غریب عوام کی چیخ و پکارحکومت کےکانوں میں نہیں پڑتی: قادر مگسی
1
پچھلی پوسٹ