پشاور( اباسین خبر)وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا، علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ریاست اور عوام کے درمیان تعلق آئین پر مبنی ہوتا ہے، اور جب ہم نے آئین پر عملدرآمد نہیں کیا تو ملک ٹوٹ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد نہیں ہوتا تو ٹیکس وصولی میں کمی آ جاتی ہے۔علی امین گنڈاپور نے فاٹا کے انضمام کی جانب بھی توجہ دلائی اور کہا کہ صوبے کی آبادی 57 لاکھ افراد بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فاٹا پسماندہ علاقہ ہے اور اسے دیگر علاقوں کے برابر لانے کے لیے مزید وسائل کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعلی کے پی نے کہا کہ جب ریاست اپنے وعدے پورے نہیں کرتی، تو بداعتمادی پیدا ہوتی ہے، جس سے کرپشن اور امن و عامہ کے مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔
ہم نے آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا: علی امین گنڈاپور
1