دبئی ( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 241 رنز بنائے، جس کے بعد بھارت کو 242 رنز کا ہدف دیا۔ ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 42.3 اوورز میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کی بیٹنگ: اوپنرز امام الحق اور بابراعظم نے 41 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم بابراعظم 23 رنز بنا کر آٹ ہوگئے۔ امام الحق بھی 10 رنز بنا کر رن آٹ ہوگئے۔ محمد رضوان اور سعود شکیل نے 103 رنز کی شراکت داری کی، تاہم دونوں بالترتیب 46 اور 62 رنز بنا کر آٹ ہوگئے۔ طیب طاہر 4، سلمان علی آغا 19، شاہین آفریدی 0، نسیم شاہ 14، حارث روف 8 اور خوشدل شاہ 38 رنز بنا سکے۔بھارت کی بیٹنگ: بھارت کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں روہت شرما اور شبھمن گل نے اننگز کا آغاز کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے روہت شرما کو 20 رنز پر کلین بولڈ کیا۔ شبھمن گل بھی 45 رنز پر ابرار احمد کی گیند پر آٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی نے 62 گیندوں پر 52 رنز کی نصف سنچری بنائی۔ بھارت نے 35 اوورز پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی اور شریاس ائیر کے درمیان 114 رنز کی شراکت داری ہوئی۔ شریاس ائیر 56 رنز بنا کر امام الحق کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ہاردک پانڈیا 8 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ بھارت نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیتا۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 3، ہاردک پانڈیا نے 2 اور رویندر جڈیجا، اکشر پٹیل اور ہرشیت رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کوہلی کی شاندار سنچری ، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
1