1
اسلام آباد ( اباسین خبر)اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاس سے نیب کے ایک اعلی افسر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جی سکس فور کے گیسٹ ہاس میں پیش آیا، جہاں نیب کے گریڈ 19 کے آفیسر وقاص احمد خان کی لاش پائی گئی۔پولیس کے مطابق وقاص احمد خان کا کمرہ اندر سے لاک تھا اور ان کے جسم پر بظاہر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ملے۔ ان کی لاش کو پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔وقاص احمد خان لاہور کے رہائشی تھے، اور پولیس کی جانب سے اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس واقعہ کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔