کو ئٹہ ( اباسین خبر)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک بااخلاق، مخلص اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار سیاست دان تھے اور ان کی وفات صوبے کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔وزیر اعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں مزید کہا کہ طاہر محمود خان نے اپنی زندگی تعلیم کے فروغ اور عوامی بہبود کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے شہید شفیق احمد کی شہادت کے بعد طاہر محمود خان حلقے کے عوام کی بے لوث خدمت میں پیش پیش رہے۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سابق صوبائی وزیر تعلیم کے انتقال پر اظہار تعزیت
1