باکو( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر 24 سے 25 فروری 2025 تک باکو کا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم کا باکو ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم اور نائب وزیر خارجہ نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر فرہا دوف اور پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین بھی موجود تھے۔یہ وزیراعظم شہباز شریف کا مارچ 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد آذربائیجان کا دوسرا دورہ ہے۔ اس دورے کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور دیگر کابینہ ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ دونوں فریقین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی توقع ہے، جو پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں مدد دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر باکو پہنچ گئے
1