کوئٹہ( اباسین خبر) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام کے کارکنان کو کبھی لاوارث نہیں چھوڑا جائے گا اور پارٹی پوری قوت کے ساتھ اپنے کارکنوں کے دفاع میں کھڑی ہے۔ انہوں نے نیو سریاب تھانہ کے ایس ایچ او کی جانب سے جمعیت علما اسلام کے رہنماں اور کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر سخت احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ایف آئی آر کو ختم کیا جائے، بصورت دیگر جماعت احتجاج کا لائحہ عمل تیار کرے گی۔رہنماں نے عبدالرحمن پرکانی کی ناگہانی شہادت کو جماعت کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا اور فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کر کے اصل محرکات کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی بھی قسم کی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔رہنماں نے پولیس انتظامیہ کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ نیو سریاب تھانہ کے ایس ایچ او کو معطل کیا جائے اور متاثرہ خاندان کے خلاف درج ایف آئی آر کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔دریں اثنا، جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماں نے گوہر آباد جاکر ڈاکٹر علی نواز پرکانی سے اظہارِ ہمدردی کیا اور عبدالرحمن پرکانی کی شہادت پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔
جماعت کے رہنمائوں و کارکنوں کیخلاف درج مقدمہ واپس لیا جائے،جمعیت
1