کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلی بار اپنے مشہور فوٹوشاپ ایپ کو موبائل فونز پر متعارف کروا رہا ہے۔ اس ایپ میں ایک مفت ورژن اور ایک ادائیگی والا پریمیم ورژن پیش کیا جائے گا۔ایڈوب کا فوٹوشاپ سافٹ ویئر 1990 میں پہلی بار متعارف کرایا گیا تھا اور یہ آج کل فوٹو ایڈیٹنگ کا ایک لازمی ٹول بن چکا ہے۔ اس کا سب سے کم قیمت والا ورژن پہلے ایپل کے آئی پیڈ کے لیے 9.99 ڈالرز فی ماہ سبسکرپشن پر دستیاب تھا۔اب ایڈوب نے ایپل آئی فون کے لیے فوٹوشاپ کا مفت ورژن جاری کیا ہے، جبکہ اینڈرائیڈ ایپ بھی جلد دستیاب ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایڈوب پریمیم ورژن بھی فراہم کرے گا جس کی قیمت 7.99 ڈالرز فی ماہ ہوگی اور اس میں اضافی خصوصیات شامل ہوں گی، جیسے کہ زیادہ کلاڈ اسٹوریج اور ویب بیسڈ فوٹوشاپ ورژن جو بڑے اسکرینز پر ایڈیٹنگ کی سہولت دے گا۔یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب ایپل اور گوگل نے اپنے موبائل آپریٹنگ سسٹمز میں فوٹوشاپ کی کئی خصوصیات کو مفت میں شامل کیا ہے، جیسے کہ رنگوں کو ایڈجسٹ کرنا اور تصویر میں موجود خلل ڈالنے والی اشیا کو ہٹانا۔ایڈوب کی تخلیقی پیشہ ورانہ ایپس کی مارکیٹنگ کی نائب صدر نے بتایا کہ کمپنی کا مقصد نوجوان صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے، کیونکہ ان کے فون ہی ان کے بنیادی کیمرے اور ایڈیٹنگ ڈیوائسز ہیں، اور انہیں فون کے آپریٹنگ سسٹم سے زیادہ ٹولز کی ضرورت ہوتی ہے۔مفت ورژن میں فوٹوشاپ کی کچھ خصوصیات شامل ہوں گی، جیسے کہ تصاویر کو مختلف تہوں میں تقسیم کرنا، کچھ حصوں کو ماسک کرنا اور متن شامل کرنا۔ یہ خصوصیات پوڈکاسٹ کے کور شاٹس، اسٹریمنگ میوزک پلے لسٹس یا یوٹیوب ویڈیوز کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔
ایڈوب نے موبائل فون صارفین کیلئے فوٹوشاپ ایپ متعارف کرادی
2