غرہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے مسلح مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے حماس کو تین آپشنز پیش کیے گئے تھے، جن میں سے ایک جنگ بندی میں توسیع، دوسرا حماس کی مکمل تحلیل اور تیسرا غزہ پر اسرائیلی کنٹرول کی واپسی شامل تھا۔ تاہم، حماس نے ان تمام تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے غزہ کی حکمرانی چھوڑنے پر آمادگی ظاہر کی، لیکن ہتھیار ڈالنے اور اسرائیل کی شرائط قبول کرنے سے انکار کر دیا۔حماس کے سینئر رہنما باسم نعیم نے ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم غزہ کی حکمرانی چھوڑنے کے لیے تیار ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی مسلح مزاحمت جاری رکھنے کا بھی عزم رکھتی ہے۔
حماس نے فوجی طاقت کے خاتمے اور جلاوطنی اختیار کرنے کی اسرائیلی تجاویز مسترد کردیں
2