تاشقند( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹرانس افغان ریلوے پروجیکٹ ایک 7 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے، جو دونوں ممالک کی ترقی کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ازبکستان میں پاک۔ازبک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا کہ معاشی ترقی سے شہروں میں خوشحالی آتی ہے، اور اس بات کا عکاس ہے کہ دو عظیم ممالک کے تاجر اور سرمایہ کار نہ صرف پاکستان اور ازبکستان میں سرمایہ کاری کریں گے بلکہ باہمی مفادات کے لیے اپنے نظریات کا تبادلہ بھی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تاجر اور سرمایہ کار تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔ ازبک صدر کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے بالکل درست فرمایا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کی بزنس کمیونٹی کے درمیان کوئی مسابقت نہیں ہے، بلکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے باہمی مفادات کے شعبہ جات میں ایک دوسرے کی سپورٹ کر سکتے ہیں۔
ٹرانس افغان ریلوے منصوبہ پاکستان، ازبکستان کیلئے گیم چینجر ہوگا: وزیراعظم
3