پشاور( اباسین خبر)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق کو گرفتاری سے روک دیا۔پشاور ہائی کورٹ نے طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے طاہر صادق کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے خیبرپختونخوا، پنجاب پولیس اور تمام متعلقہ ایجنسیز کو ہدایت کی کہ وہ درخواست گزار کو گرفتار نہ کریں۔حکم نامے میں کہا گیا کہ طاہر صادق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس وقت امریکا میں ہیں اور واپس پاکستان آ رہے ہیں۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ان پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کیے گئے ہیں اور ان مقدمات کا مقصد انہیں ہراساں کرنا ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے میجر (ر) طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔
میجر (ر) طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت منظور، عدالت نے گرفتاری سے روک دیا
2