اسلام آباد( اباسین خبر)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر 6 ممالک سے 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 31 افراد کو بلیک لسٹ، بغیر پاسپورٹ، سزا پوری کرنے، زائد المیعاد کام، کفیل کے بغیر کام اور کام سے مفرور ہونے کی بنا پر ڈی پورٹ کیا گیا۔ عمان سے 12 پاکستانیوں کو بلیک لسٹ، ویزا ختم ہونے اور غیر قانونی طور پر عمان میں داخل ہونے پر نکالا گیا۔اسی طرح امارات سے 2، قطر سے 1 اور آذربائیجان سے 1 پاکستانی کو ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیا گیا۔ ڈی پورٹ کیے گئے 5 افراد کو لاڑکانہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، حیدر آباد اور درخشان پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔علاوہ ازیں عراق، عمان اور سعودی عرب کے وزٹ ویزوں پر سفر کرنے والے 3 مسافروں کو بلیک لسٹ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ اسی طرح عراق، یونان، آذربائیجان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور فلپائن کے وزٹ ویزوں پر 13 مسافروں اور بحرین اور سعودی عرب کے ورک ویزوں پر 7 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔
سعودی عرب سمیت 6 ممالک سے مزید 48 پاکستانی بے دخل
2