ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور میزبان جاوید جعفری نے فلم انڈسٹری میں سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر سوال اٹھایا ہے اور اروشی روٹیلا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر بڑی فالوونگ کا یہ مطلب نہیں کہ ایک اداکار کی فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگی۔جاوید جعفری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کسی اداکار کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی فلم لازمی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے اروشی روٹیلا کی مثال دی، جن کے انسٹاگرام پر 70 ملین فالوورز ہیں، لیکن وہ فلم انڈسٹری میں خاص کامیابی حاصل نہیں کر سکیں۔جاوید جعفری نے کہا، “یہ غلط فہمی ہے کہ سوشل میڈیا پر فالوورز کا ہونا فلم کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ 70 سے 100 ملین فالوورز کا یہ مطلب نہیں کہ وہ سب فلم کے ٹکٹ خریدیں گے۔” انہوں نے مزید وضاحت دی کہ اگر اروشی کے 10 ملین فالوورز بھی فلم کے ٹکٹ خریدیں تو یہ 1 کروڑ ٹکٹ خریدنے والے بنتے ہیں، اور اگر ہر ٹکٹ کی قیمت 250 روپے ہو تو فلم 100 کروڑ کمائے گی، لیکن ایسا نہیں ہوتا۔جعفری نے کہا کہ فلم کی کامیابی کا دارومدار اس کے مواد اور ٹریلر پر ہوتا ہے، نہ کہ پروموشن پر۔ انہوں نے رجنی کانت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلموں کی پروموشن کے لیے کہیں نہیں جاتے، لیکن پھر بھی ان کی فلمیں کامیاب ہوتی ہیں۔جاوید جعفری نے سلمان خان کی فلموں کے حوالے سے بھی بات کی، اور کہا کہ سلمان خان کی فلموں کی اوپننگ ناظرین کے ٹریلر دیکھنے اور اس سے محسوس ہونے والی کشش پر منحصر ہوتی ہے، اور ہر فلم کو 50 کروڑ کی اوپننگ نہیں ملتی، سارا کھیل ٹریلر کا ہے۔
سوشل میڈیا پر بڑی فالوونگ فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں: جاوید جعفری کی اروشی پر تنقید
2