ممبئی( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر فرح خان بھی انتہا پسندوں کی زد میں آ گئیں۔فرح خان نے اپنے شو “سلیبرٹی ماسٹر شیف 2025” میں ہولی کے تہوار کے دوران ہونے والی کچھ رسومات پر اعتراض کیا تھا، جنہیں انہوں نے دوسروں کے لیے تکلیف دہ قرار دیا تھا۔ فرح خان نے ہولی تہوار کے دوران سڑکوں پر ہلڑبازی اور خواتین کے ہراسانی کے واقعات کو بھی افسوسناک قرار دیا۔سوشل میڈیا پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے انتہا پسند ہندوں نے فرح خان پر نہ صرف تنقید کی بلکہ انہیں دھمکیاں بھی دیں۔ ان انتہا پسندوں نے فرح خان پر ہندو روایات کی توہین کرنے کا الزام لگایا اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکی دی۔تاہم، سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے فرح خان کے حق میں بات کی اور کہا کہ کوریوگرافر اور فلم ساز نے تہوار کو نہیں، بلکہ اس کی آڑ میں ہونے والے غلط کاموں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرح خان نے جو بات کہی وہ درست ہے اور اس پر توجہ دی جانی چاہیے۔
فرح خان کو ہولی کے تہوار پر تنقید مہنگی پڑ گئی، انتہا پسند ہندوؤں کی دھمکیاں
2