اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، ای سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے لیے ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی۔ یہ انکم ٹیکس چھوٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں دی گئی ہے، جبکہ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں کوئی چھوٹ نہیں ہوگی۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ انکم ٹیکس کی چھوٹ کے نتیجے میں آمدنی میں کمی کی توقع نہیں ہے۔ ای سی سی نے کویت کو بھیڑوں اور بکروں کی تجارتی برآمد پر پابندی اٹھانے کی سمری مخر کردی۔وزارت توانائی کے لیے 6 ارب 85 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ مزید برآں، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور سوکار ٹریڈنگ کے ایل این جی معاہدے میں تین سال کی توسیع منظور کر لی گئی، جو موسمی طلب کی بنیاد پر ایل این جی کی خریداری کے لیے پاکستان کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔
ای سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیلئے ٹیکس چھوٹ کی منظوری دیدی
3