کراچی ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم میں جوائننگ سے قبل امام الحق نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار سنچری اسکور کی۔ پریزیڈنٹ ٹرافی کے میچ میں امام الحق نے 158 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی فارم کا لوہا منوایا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امام الحق کو فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔ امام الحق جلد دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب فخر زمان انجری کا شکار ہو گئے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے ان کا نام واپس لے لیا گیا۔ پی سی بی نے اس حوالے سے بتایا کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ دبئی جانے والی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔امام الحق کی ٹیم میں شمولیت کے ساتھ ان کا کیریئر مزید نکھرنے کی توقع ہے۔ امام الحق نے پاکستان کی جانب سے 72 ایک روزہ میچز کھیل کر 3138 رنز بنائے ہیں، جن میں 9 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں، اور ان کی اوسط 48.27 رہی ہے۔
ٹیم کو جوائن کرنے سے قبل امام الحق کی فرسٹ کلاس میں سنچری
5