5
دبئی( سپورٹس ڈیسک)دبئی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے دوران شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے ایک نئی ٹکٹ کی کیٹیگری متعارف کرادی گئی ہے۔50 ہزار درہم کے پیکیج میں شائقین کو دبئی سٹیڈیم میں 4 میچز دیکھنے کا موقع ملے گا، جو تقریبا 38 لاکھ پاکستانی روپے میں دستیاب ہیں۔ یہ ٹکٹس وی آئی پی سوئٹ کے ہیں اور ان کے ذریعے بھارت کے 3 میچز اور ایک سیمی فائنل میچ دیکھا جا سکتا ہے۔یہ خصوصی پیکیج آن لائن خریدے جا سکتے ہیں، اور ایک کسٹمر زیادہ سے زیادہ 4 انمول ٹکٹس خرید سکتا ہے۔ 4 ٹکٹس خریدنے کے لیے 2 لاکھ درہم (تقریبا 1 کروڑ 52 لاکھ پاکستانی روپے) خرچ کرنے ہوں گے۔