لاہور( سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ مزید ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ قومی ٹیم 23 فروری کو بھارت کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے کراچی سے دبئی روانہ ہوگی، مگر فخر زمان اس ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔پی سی بی نے متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کیا ہے، اور فخر زمان کی جگہ متبادل اوپنر کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم امام الحق اس پوزیشن کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد وہ 2 مرتبہ میدان سے باہر گئے اور ٹریٹمنٹ کے بعد دوبارہ واپس آ کر اننگز کے آخر تک فیلڈنگ کرتے رہے، لیکن بیٹنگ کے دوران بھی ان کی تکلیف برقرار رہی۔
پاکستان کو بڑا دھچکا: انجری کے باعث فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر
3