کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستانی خوبرو اداکارہ کنزا ہاشمی کا بھارتی کامیڈین و ریپر منور فاروقی کے ساتھ فلمایا گیا گانا “ہوا بن کے” بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بھی بہت پسند آیا۔جیکولین فرنینڈس نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ کی اسٹوری پر اس گانے کی تعریف کرتے ہوئے، کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کی پرفارمنس کو سراہا اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے گانے کا یوٹیوب لنک اپنی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے دونوں اداکاروں کی تعریف کی۔یہ گانا بھارتی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار ریتو ربا نے گایا ہے، اور اسے دو ہفتے قبل یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ اب تک اس گانے کو 7.9 ملین سے زائد صارفین نے سنا اور دیکھا ہے، اور یہ یوٹیوب میوزک پر 11 ویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کا گانا جیکولین فرنینڈس کو بھا گیا
4