ممبئی ( شو بز ڈیسک)بھارت کی بے باک اداکارہ فاطمہ المعروف راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی حمایت کی۔راکھی ساونت نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ “ہم پاکستانی شاہین کو سپورٹ کر رہے ہیں”۔انہوں نے مزید کہا کہ “اصل میچ 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، جس میں دھمال دیکھنے کو ملے گا۔ میں اسٹیڈیم جا کر میچ دیکھوں گی، کیا آپ سب بھی آ رہے ہیں؟”راکھی نے یہ بھی بتایا کہ انہیں فورتھ امپائر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، اور اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ ہوا تو وہ وہاں موجود ہوں گی۔ویڈیو پیغام میں راکھی کے پیچھے ٹی وی پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ چلتا نظر آ رہا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی، راکھی ساونت نے پاکستانی ٹیم حمایت میں اپنا ویڈیو جاری کردیا
6