کراچی (کامرس ڈیسک)آج بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی کے متوازن ہونے کی وجہ سے ڈالر کی قدر مستحکم رہی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔معاشی اشاریوں میں بہتری، گزشتہ 7 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 56 فیصد اضافہ، وزیر خزانہ کا سعودی عرب کے دورے سے متعلق مثبت توقعات، اور سعودی عرب سے ایک سال تک موخر ادائیگیوں پر ماہانہ 10 کروڑ ڈالر مالیت کا خام تیل فراہم کرنے جیسے عوامل نے مارکیٹ کی صورتحال کو مستحکم رکھا۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر 15 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 21 پیسے تک پہنچی، تاہم سپلائی میں بہتری اور مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر کی قدر کاروبار کے اختتام پر بغیر کسی تبدیلی کے 279 روپے 36 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 04 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر مستحکم، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
5