پشاور( اباسین خبر)خیبر پختونخوا حکومت نے صحت انصاف کارڈ میں مفت او پی ڈی سروسز شامل کر دی ہیں، جو ابتدائی طور پر ضلع مردان میں بطور پائلٹ پراجیکٹ شروع کی جارہی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں یہ اسکیم ضلع چترال، ملاکنڈ اور کوہاٹ میں بھی متعارف کرائی جائے گی۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صحت کارڈ کے تحت او پی ڈی سروسز کا باضابطہ آغاز کیا۔ وزیر اعلی ہاس میں اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں ضلع مردان کے پچاس ہزار مستحق خاندانوں کو اس سہولت سے فائدہ پہنچے گا۔اس اسکیم کے تحت او پی ڈی سروسز میں ادویات، ٹیسٹس اور دیگر میڈیکل سہولتیں مفت فراہم کی جائیں گی۔ یہ پائلٹ پروجیکٹ جرمن تنظیم کے ایف ڈبلیو کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے، جسے بعد ازاں توسیع دی جائے گی۔وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے صحت کارڈ کو محدود پیمانے پر شروع کرنے کے بعد پورے صوبے تک توسیع دی ہے اور او پی ڈی اسکیم کو چار اضلاع میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہماری حکومت سے پہلے صحت کارڈ کے تحت 70 فیصد علاج پرائیویٹ اسپتالوں میں ہوتا تھا۔” وزیر اعلی نے یہ بھی بتایا کہ صوبے کے مختلف ریجنز میں دل کے امراض کے علاج کے لیے کارڈیک سیٹلائٹ سنٹرز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔
صحت کارڈ، خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کو بڑی خوش خبری سنادی
9