5
ر یا ض ( شو بز ڈیسک)کبری خان اور گوہر رشید کی خانہ کعبہ میں خوشی کے لمحات گزارتے ہوئے ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دونوں کو سفید لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ کبری خان نے لال رنگ کے دوپٹے سے گونگھٹ کیا ہوا ہے۔کبری خان نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ “بیشک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے”، جو ان کے اس خوشی کے لمحے کو مزید خاص بناتا ہے۔ ان کی نکاح کی مبارکباد اور نیک تمناں کے پیغامات سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے آ رہے ہیں۔