پشاور( اباسین خبر)پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں جامعات کی وائس چانسلرشپ کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلی کو منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی اور صوبائی حکومت کو جواب دینے کا حکم دیا۔درخواست گزار کے وکیل، لاجبر خان ایڈوکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ صوبائی اسمبلی نے یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کرکے چانسلر کے اختیارات وزیراعلی کو دے دیے ہیں، جو غیر آئینی اور منی بل کے ذریعے کی گئی قانون سازی ہے۔ وکیل کے مطابق گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے اور اس کا کام یونیورسٹیز کو غیر سیاسی رکھنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کو اختیارات دینے سے جامعات کے معاملات سیاست کی نذر ہو سکتے ہیں۔عدالت نے اس درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔
کے پی میں جامعات کی وی سیز کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلیٰ کو دینے پر جواب طلب
4