کراچی ( شو بز ڈیسک)چاہت فتح علی خان، جو بیسری گائیکی کے لیے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے، نے حال ہی میں اپنا نیا گانا ریلیز کیا ہے۔ اس بار انھوں نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مشہور گانے “چھائیاں چھائیاں” کو گنگنا کر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔چاہت کا گانا جیسے ہی سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا، یہ تیزی سے وائرل ہو گیا۔ صارفین کی جانب سے اس پر مزاحیہ اور دلچسپ ردعمل آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے تو مزاحیہ انداز میں دعا کی کہ “کاش رمضان میں چاہت فتح علی خان بھی شیطان کی طرح کہیں بند ہوجائیں”۔ان کے گانے پر سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث اور ردعمل نے اس گانے کو مزید شہرت دلا دی۔
چاہت فتح علی خان نے شاہ رُخ خان کے ’چھّیاں چھّیاں‘ کا نیا ورژن جاری کردیا
5