لاہور( اباسین خبر) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سر براہ نواز شریف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ کچھ گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام و تفہیم کے لیے تیار نہیں ہیں، اور وہ پاکستان کے عوام کی تعمیر و ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کسی بھی ایسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جو مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نے مزید کہا کہ ملک اب اپنے پاوں پر کھڑا ہو رہا ہے اور بالخصوص نوجوانوں کو ایک پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضرورت ہے، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق کردار ادا کر سکیں۔نواز شریف نے پارلیمنٹ میں اور باہر ایسے عناصر کے عزائم کو بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ کو عوام کے ساتھ مضبوط روابط قائم رکھ کر اپنا کردار مثر طریقے سے ادا کرنا چاہیے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کو سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا، نواز شریف
4