ڈھاکہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش واپس آ کر مارے گئے پولیس اہلکاروں کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ایک ویڈیو کال کے ذریعے ان کی بیواں سے بات کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کو “مافیا سرغنہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ واپس آ کر انصاف دلائیں گی۔شیخ حسینہ نے الزام عائد کیا کہ عبوری حکومت نے دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، جو ملک میں تباہی مچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اقتدار سے ہٹانے کے لیے یہ سب کچھ کیا گیا تھا، مگر وہ زندہ بچ گئیں اور خدا نے انہیں یہ موقع دیا کہ وہ انصاف دلا سکیں۔یہ پولیس اہلکار 2024 میں ہونے والے طلبہ مظاہروں کے دوران مارے گئے تھے، جو ابتدا میں متنازع کوٹہ سسٹم کے خلاف شروع ہوئے تھے، لیکن بعد میں مطالبہ شیخ حسینہ کی برطرفی کا بھی ہو گیا تھا، جس کے بعد انہیں 5 اگست 2024 کو اقتدار سے بے دخل کر دیا گیا۔دوسری طرف، بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی ہے۔
بنگلادیش واپس آکر بدلہ لوں گی، شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو دھمکی
4