اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان میں تیل کی پیداوار میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے، جو گزشتہ چار سالوں میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ 2020-21 کے دوران یومیہ تیل کی پیداوار 75 ہزار بیرل تھی، لیکن 2022-23 کے دوران یہ 70 ہزار بیرل تک محدود ہو گئی۔ خیبرپختونخوا میں تیل کی پیداوار 38 ہزار بیرل سے کم ہو کر 29 ہزار بیرل یومیہ رہ گئی، جبکہ پنجاب میں پیداوار 15 ہزار بیرل سے کم ہو کر 11 ہزار 828 بیرل یومیہ ہو گئی۔ذرائع کے مطابق، سخت معاشی حالات اور سکیورٹی کی صورتحال اس کمی کی اہم وجوہات ہیں۔ ملٹی نیشنل کمپنیاں جنہوں نے تیل اور گیس کی تلاش میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی تھی، وہ اقتصادی اور سکیورٹی مسائل کی وجہ سے ملک سے نکل گئی ہیں، اور جو کمپنیاں موجود ہیں وہ سکیورٹی فراہم کرنے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث نقصان میں ہیں۔
گزشتہ چار سالوں کے دوران تیل کی پیداوار میں مسلسل کمی ریکارڈ
5