کراچی ( کامرس ڈیسک)گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ حالیہ سروے کے مطابق، پاکستانی معیشت کی سمت میں بہتری کے واضح اشارے ملے ہیں۔ سروے کے نتائج میں ظاہر ہوا ہے کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ 55 فیصد کاروباری افراد نے کاروبار میں بہتری کی اطلاع دی ہے، اور گزشتہ چھ ماہ میں کاروباری اعتماد میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔مزید برآں، کاروباری توقعات میں 19 فیصد اضافہ اور مستقبل کے حوالے سے کاروباری اعتماد میں 36 فیصد کا اضافہ بھی مثبت رجحانات کی نشاندہی کرتا ہے۔ سروے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مہنگائی اور شرح سود میں کمی نے کاروباری اعتماد کو مزید بڑھایا ہے، جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نے بھی کاروبار کے ماحول کو بہتر بنایا ہے۔یہ سروے گیلپ پاکستان نے ملک کے 30 سے زائد اضلاع میں 482 کاروباروں پر کیا ہے، اور اس میں کاروباری برادری کی بہتری کی امید اور اعتماد کو ظاہر کیا گیا ہے۔
گیلپ پاکستان نے ملک کی معاشی سمت کو درست قرار دے دیا
4