6
چولستان ( سپورٹس ڈیسک)صحرائے چولستان میں ہونے والی ٹرک ریس کے غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ 50 کلومیٹر کے ٹریک پر جرمن ٹیم نے پہلے نمبر پر آ کر 17 منٹ 23 سیکنڈز میں فاصلہ طے کیا۔ سید غضنفر آغا نے دوسرے اور سمیر ملک نے تیسرے نمبر پر آ کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس ٹرک ریس میں 4 ٹرکوں نے شرکت کی، اور جرمن ڈرائیور کریس اور ان کی بیوی الینا جرمنی سے بذریعہ روڈ قلعہ ڈیراور پہنچے تھے۔