6
نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو مالی مدد اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جاتی رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی سالانہ رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کو افغانستان سے آپریشنل سپیس فراہم کی جاتی ہے اور وہ پاکستان میں سرحد پار سے حملے کرنے کے لیے مالی معاونت بھی حاصل کرتی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ حالیہ ہفتوں میں ٹی ٹی پی کے پاکستانی سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد اموات ہوئیں ہیں۔