لاہور( سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے جس میں گزشتہ ایڈیشن کی نسبت 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سال کی مجموعی انعامی رقم 69 لاکھ ڈالرز ہوگی۔فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ملیں گے، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔ سیمی فائنل میں ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے اور ہر گروپ میچ جیتنے والی ٹیم کو 34 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالرز جبکہ ساتویں نمبر کی ٹیم کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ اس کے علاوہ، ہر ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کے لیے ایک لاکھ 25 ہزار ڈالرز بھی دیے جائیں گے۔یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی، جبکہ بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟ آئی سی سی کا بڑا اعلان
6